بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

55 برس کے بورس جانسن کی 32 سالہ دوست کیری سائمنڈز نے لندن کے اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ، برطانوی میڈیا کے مطابق ماں اور بچہ صحت مند ہیں.

یہ کیری سائمنڈز کی پہلی اولاد ہے اور بورس جانسن اب 6 بچوں کے باپ ہوگئے ہیں۔

کیری سائمنڈز کے حاملہ ہونے کی خبر 29 فروری کو سامنے آئی تھی اور بورس جانسن اس سے پہلے بیرسٹر میرینا ویلر کو طلاق دے چکے تھے۔

بچے کی پیدائش سے پہلے وزیراعظم کو کورونا کے باعث ایک ہفتے اسپتال رہنا پڑا تھا اور ان کی دوست قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو