بورس صحت یاب ، برطانیہ میں اموات 10 ہزار

کورونا کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال سے گھر پہنچ گئے تاہم ملک میں وبا نے مزید 737 افراد کی جان لے لی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک ہفتے علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ، وزیراعظم اسپتال سے گھر آتے ہوئے گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے اور انھوں نے اپنا سر شیشے سے ٹکا رکھا تھا۔

بورس جانسن غیرمتوقع طور پر اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کے ساتھ ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے ، وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این ایچ ایس کے عملے نے ان کی جان بچائی ہے۔ انھوں نے ٹویٹر پر بھی ویڈیو جاری کی اور گھروں پر رہنے سے متعلق حکومتی ہدایت نامے پر عمل کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم خوش قسمتی سے صحت یاب ہوگئے لیکن ملک میں وبا پر ابتک کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے۔

ملک میں نئی اموات کے بعد ہلاکتیں 10 ہزار 612 ہوچکی ہیں ، 5288 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور کیسز کی تعداد بڑھ کر 84 ہزار 279 ہوگئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو