بورس کے پہلی بیوی سے 4 بچے،گرل فرینڈ سے بیٹی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایک بچے کے والدین بننے والے ہیں، ساتھ ہی شادی کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کردیا ہے۔

وزیراعظم کی گرل فرینڈ نے 31 جنوری کو بریگزٹ جشن میں بھی زیادہ دیر تک پارٹی نہیں کی تھی۔

کیری سائمنڈز پچھلے کچھ عرصے سے انتہائی کم نظر آرہی تھیں اور وزیراعظم بورس جانسن بھی گھر پر نسبتا زیادہ وقت گزار رہے تھے۔

کیری کی بورس سے ملاقات 2011 میں ہوئی تھی جب کیری وزیر ثقافت جان وٹننگ ڈیل کی معاون کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ بورس جانسن اپنی گرل فرینڈز سے عمر میں 24 برس بڑے ہیں مگر عمر کا فرق دونوں کی گہری دوستی میں حائل نہیں ہوسکا تھا۔

بورس جانسن اس وقت میرینا ویلر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ بورس اور ویلر کے 4 بچے ہیں جبکہ ایک اور گرل فرینڈز سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے۔

بورس جانسن نے اپنی سابقہ اہلیہ بیرسٹر میرینا ویلر کو 10روز پہلے ہی طلاق دی ہے۔ بورس اور میرینا کا رشتہ 27 برس تک برقرار رہا۔ بورس جانسن نہ صرف 2 بار شادیاں کرچکے ہیں بلکہ ان کے 3 معاشقے بھی لوگوں کے سامنے آچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو