بچہ تو ہوگیا ، نام بھی رکھا ؟

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بیٹے کے باپ تو بن گئے ہیں ، جوڑے نے نومولود کا نام کیا رکھا یہ جاننے کیلئے لوگوں نے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے چکر لگانا شروع کردیئے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بورس جانسن اور ان کی گرل فرینڈ کو مبارکباد کا کارڈ اور گلدستہ بھیجا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی برقعہ پوش خاتون کورونا وبا کے سبب اپنی آنکھوں کو بھی بڑے چشمے سے ڈھکے ہوئے تھیں۔

خاتون نے 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کی بیل بجائی جس پر اہلکار نے  دروازہ کھولا اور احتیاطی طور پر اندر ہی کھڑے رہ کر  گلدستہ اور کارڈ وصول کیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی منگیتر کیری سائمنڈ کے ہاں بدھ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بورس جانسن کی یہ چھٹی اولاد ہے۔

کورونا کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم کیلئے بیٹے کی پیدائش اس ماہ دوسری بڑی خوش خبری ہے۔ وہ پیٹرنیٹی چھٹیاں لینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو