بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک، امریکی کمیشن

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال سے پردہ اٹھادیا، بھارت کو سی پی سی ممالک میں شامل کرلیا گیا۔

رپورٹ میں بھارتی شہریت کے متازع بل پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ 2019 میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔

کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے اور بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی کمیشن نے کرتارپور راہداری کھولنے سمیت پاکستان کے کئی اقدامات کی تعریف کی۔

ٹرینڈنگ

مینو