بیروزگاروں کو 12 ہزار روپے دینے کا اعلان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چھوٹے دکانداروں اور بے روزگار  ہونے والے افراد کیلئے بڑا پیکج منظور کرلیا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کی منظوری دی گئی، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر چھوٹے کاروباری افراد کے 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس پیکج سے چھوٹی دکانوں ، مارکیٹس اور چھوٹی صنعتوں سے وابستہ 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔ پیکج سے 5 کلوواٹ کمرشل کنکشن والے کاروباری حضرات اور 70 کلو واٹ والے صنعتی یونٹس مالکان فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس اقدام سے 95 فیصد کاروباروں اور 80 فیصد صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کاروباروں کے پچھلے سال مئی ، جون اور جولائی کے بجلی بلز جتنی رقم اس سال مئی کے بلز میں لوڈ کردی جائے گی، یہ رقم ان کے اکاونٹ میں 6 ماہ موجود رہے گی ، یہ پیکج 50 ارب روپے کا ہے، اس سے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور کراچی میں کے الیکٹرک صارفن بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے ، جو بے روزگار افراد خود کو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں گے انھیں 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو