بیرون ملک سے آئے شہری قرنطینہ مراکز منتقل

متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد، ملتان ، فیصل آباد اور کراچی آنے والے افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

ابوظہبی سے 130 مسافر پی آئی اے کی پرواز سے فیصل آباد پہنچے، ان میں 93 کو قرنطینہ مرکز جی سی یونیورسٹی اور 37 کو مختلف ہوٹلوں میں منتقل کرکے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں انتقال کرنے والے لاہور کے رہائشی کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

شارجہ میں پھنسے 215 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، ان افراد کو مکمل اسکریننگ کے بعد 14 روز کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ابوظہبی اور دبئی سے خصوصی پروازیں اسلام آباد اور ملتان پہنچی تھیں، 284 شہری ملتان اور 209 اسلام آباد آئے تھے ، ان افراد کو بھی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو