بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین سے مدد طلب

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے یاران وطن کے نام سے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے پروگرام سے متعلق ٹویٹ کیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی طبی ماہرین کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر ہیں، یہ افراد اس جنگ میں پاکستان کی بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین یاران وطن پروگرام میں رضاکارانہ خدمات کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، پوری دنیا کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا، کورونا وائرس سے صرف طبی ہی نہیں بلکہ معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو