طلبا کو پرہجوم مقامات پر نہ جانے کی ہدایت

محکمہ صحت سندھ نے طلبا کو پرہجوم مقامات پر نہ جانے اور 15 سے 20 دن پہلے بیرون ملک سے آنے والوں کو اسکول نہ آنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ صحت کی ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ طلبا ایک دوسرے سے 3 فٹ دور بیٹھیں، صابن ، سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کریں۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا بھی اسکول نہ آئیں جن کے رشتے دار کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آئے ہوں، سانس کے امراض میں مبتلا طالب علم یا ملازمین بھی درس گاہ نہ آئیں، تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ڈیسک کا بھي قیام ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے تمام اسکولوں میں 16 مارچ سے کلاسز کے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے ، وزیراعلی مراد علی شاہ کی سربراہی میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس روزانہ ہوتا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو