بیڈ شیٹس کیسی ہونی چاہئیں

ویب ڈیسک

پرسکون نیند دوبارہ فریش ہونے کیلئے ضروری ہے، جاذب نظر کمرہ اور اچھا بیڈ ہی اس مقصد کے لیے کافی نہیں۔ پرسکون نیند کے لیے بیڈشیٹس ، کمفرٹر اور تکیوں کی خوبصورتی اور آرام دہ ہونا بھی ضروری  ہے۔

بیڈروم کی اشیا کا چناو کیسے کریں؟

سب سے پہلے کمرے میں پینٹ اور فرنیچر کے رنگ کا جائزہ لیں اس کے بعد بیڈشیٹ ، تکیے اور دیگر سامان کی خریداری کریں۔ رنگوں کے انتخاب میں موسم کو بھی مدنظر رکھیں۔

کمرے میں اگرچہ لال رنگ صرف بیڈشیٹس ، کمفرٹر اور تکیوں پر ہے لیکن سفید کے ساتھ ہونے کی وجہ سے زیادہ اچھا لگ رہا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں نیلا رنگ بھی لال کو ابھارنے کا سبب ہے۔

یہاں صورتحال مختلف ہے اور تھیم کو اہمیت دی گئی ہے، اس طرح نہ صرف ایک رنگ ابھر کر سامنے آرہا ہے بلکہ آنکھوں کو اچھا بھی لگ رہا ہے۔

اس کمرے میں اصل خوبصورتی لائٹ کی وجہ سے ہے ، یہاں لائٹ سے ملتے جلتے رنگ اگرچہ بہت زیادہ ابھر کر سامنے نہیں آرہے لیکن پھر بھی خوبصورتی کا بنیادی سبب یہی ہیں۔

عموما یہ تھیم لڑکیاں پسند کرتی ہیں ، یہاں لال ، سفید اور سیاہ رنگ کے استعمال سے مزاج کی عکاسی ہورہی ہے۔

رنگوں کا درست استعمال تو کمرے کو جاذب نظر بناتا ہی ہے لیکن بیڈ شیٹس ، کمفرٹر اور تکیوں کا آرام دہ اور موسم کے اعتبار سے ہونا بھی پرسکون نیند کیلئے بہت ضروری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو