بے روزگاروں کی امداد ، ویب پورٹل کا افتتاح

وزیر اعظم عمران خان نے بے روزگار افراد کا اندراج کرنے کیلئے ویب پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔

عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار افراد خود کو رجسٹر کرائیں۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار ہر یونین کونسل میں ڈیسک بنائیں اور لوگوں کا اندراج کریں، رجسٹر افراد کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ان افراد کو بھی احساس کیش پروگرام کی طرح رقم دی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی زیادہ دیر لاک ڈاؤن نہیں کرسکتا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیکس وصولی 35 فیصد کم ہوگئی ، کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولا گیا ہے ، اس صنعت کو کبھی اتنی سہولتیں نہیں ملیں جتنی اب دی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں 6 ماہ یا ایک سال کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، ایسے میں حکمت کی ضرورت ہے اور سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم قیمتیں پاکستان میں ہیں ، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت 30 روپے کم کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو