کورونا: تبلیغی جماعت کا انتہائی اہم اقدام

لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد تبلیغی جماعت کو غیر معمولی قدم اٹھانا پڑگیا۔

تبلیغی مرکز کے 41 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تو پورے رائے ونڈ کو سیل کردیا گیا، میڈیکل اسٹورز اور دکانیں بند کرادی گئیں، رینجرز کا گشت جاری ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے ایکشن لیا تو تبلیغی جماعت نے بھی تبلیغ کیلئے نکلی جماعتوں کو واپس اپنے مرکز بلانا شروع کردیا۔

تبلیغی جماعت نے تبلیغی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کردیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق واپس آنے والی جماعتوں کو الگ الگ رکھا جارہا ہے، ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور تبلیغی مرکز کے منتظمین کو ڈاکٹروں سے تعاون کا کہا گیا ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی نور مسجد میں بھی کئی افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور مزید افراد کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، نور مسجد سندھ میں تبلیغی جماعت کا دوسرا بڑا مرکز ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو