زائرین کی ایران سے وطن واپسی جاری

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے بند کیا گیا پاک ایران تفتان بارڈر عارضی طور پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا ، ایران سے زائرین کی وطن واپسی بھی جاری ہے۔

بلوچستان کے ضلع تفتان میں پاک ایران سرحد 14 روز بعد کھولی گئی اور مال بردار گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔ تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے پر کاروباری افراد نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے ابتک تقریبا 4 ہزار زائرین واپس آچکے ہیں، انھیں پاکستان ہاوس میں رکھا گیا ہے ، تعداد زیادہ ہونے کے بعد کئی افراد ٹاون ہال منتقل کئے گئے ہیں۔

ایران سے آئے متعدد افراد کیلئے خیمہ بستی میں بھی بنائی گئی ہے ، زائرین کو کمبل اور خوراک فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو