کوئٹہ : ہزار گنجی میں قرنطینہ سینٹر بنانے کا تیاری

ایران سے زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، تفتان کے قرنطینہ میں جگہ پڑ گئی اور 5 سو زائرین کو کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی تعداد تقریبا 3 ہزار ہوچکی ہے ، چارپائیاں کم پڑیں تو لوگوں کیلئے فرش پر دریاں بچھادی گئیں جبکہ صرف کمروں ہی نہیں برآمدوں میں بھی لوگوں کی رہائش کا انتظام کرنا پڑا۔

گنجائش ختم ہونے اور شکایات بڑھنے کے بعد 5 سو زائرین کو کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید زائرین کیلئے کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی میں قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے جہاں 3 ہزار افراد کو رکھا جاسکے گا۔ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے تفتان میں پاک ایران سرحد اور چمن میں پاک افغان بارڈر بند کر رکھا ہے اور تجارت معطل ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو