تفتان اور چمن بارڈر بند، تجارت معطل

ایران سے پاکستانی زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی تعداد 2 ہزار 270ہوچکی ہے۔ 

ایران سے آئے 3 ہزار زائرین کی اسکریننگ کرلی گئی ہے ، گزشتہ روز پاکستان پہنچے 370 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان ہاوس میں بنائے گئے اس قرنطینہ میں مقیم افراد کی تعداد 2 ہزار 270 ہوچکی ہے۔ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، کچھ لوگوں کو کمروں میں رکھا گیا ہے جبکہ خیمے بھی لگائے گئے ہیں۔

پاک ایران سرحد آج بھی بند ہے اور تجارت معطل ہے۔

حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے چمن میں پاک افغان بارڈر بھی بند کر رکھا ہے اور پاک افغان تجارت معطل ہوئے تیسرا روز ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو