جاپانی جہاز پر مزید 65 مریض ، برطانیہ میں 4 کیسز

چین میں کورونا وائرس سے بیمار مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 908  ہوگئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے مزید 3ہزار62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے بیماروں کی تعداد اب 40 ہزار 171 ہوگئی ہے۔ نئے سال کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود بیشتر اسکول بند ہیں اور منگولیا نے چین کیلئے کوئلے کی ایکسپورٹ 2 مارچ بند کردی ہے۔

چین سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ ووہان سے امریکی شہریوں کو لے کر مزید 2 پروازیں امریکا پہنچ گئی ہیں۔ چین سے اب تک 800 سے زائد امریکیوں کو نکالا جا چکا ہے۔

جاپان کے لنگرا نداز بحری جہاز میں سوار مزید 65 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اب مریضوں کی تعداد 135 ہوچکی ہے ، نئے مریضوں میں جاپان، امریکا ، آسٹریلیا ، فلپائن ، کینیڈا اور یوکرائن کے شہری بھی شامل ہیں۔ برطانیہ میں کورونا کے مزید چار مریض سامنے آئے ہیں اور کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو