اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ ، نتائج کا انتظار

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور نتائج کا انتظار ہے۔

وزیراعظم حال ہی میں لندن سے واپس آئے ہیں، ان کی اہلیہ میں رات گئے بخار اور فلو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

جسٹن ٹروڈو کے آفس نے بتایا کہ وزیراعظم کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے ، وہ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک تنہا رہ رہی ہیں، وزیراعظم میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ وہ خود قرنطینہ میں منتقل ہوئے ہیں، انھوں نے وزرا سے میٹنگ کے بجائے فون پر بات کی ہے اور بریفنگ لی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو