کینیڈا: وزیراعظم نے خود کو تنہا کرلیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئی ہیں، وزیراعظم خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

وزیراعظم حال ہی میں لندن سے واپس آئے  تھے اور  ان کی اہلیہ میں بخار اور فلو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کے ذریعے اہلیہ کے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جسٹن ٹروڈو کے آفس نے بتایا کہ وزیراعظم کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا ، وزیراعظم میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں البتہ وہ خود قرنطینہ میں منتقل ہوئے ہیں اور 14 دن تنہائی میں رہیں گے، انھوں نے وزرا سے میٹنگ کے بجائے فون پر بات کی ہے اور بریفنگ لی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو