جلد ڈسچارج کردیا جائے گا، سندھ حکومت

سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا ہے، اس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے باعث زیر علاج شخص کو صحت مند قرار دے دیا ہے.

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے 22 سالہ طالب علم یحییٰ جعفری کے کئی بار ٹیسٹ کئے گئے اور اس کے بعد ان کے صحت مند ہونے کا اعلان کیا گیا۔ 26 فروری کو یحییٰ جعفری کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی اور انھیں نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا اس کے بعد ان سے ملنے والوں کے بھی ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

ملک میں اب تک کورنا کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں، ان میں سے 3 کراچی، 2 اسلام آباد اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو