جمعرات یوم عبادت ، روزہ رکھیں، پوپ

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تمام مذاہب کے افراد سے اپیل کی ہے کہ جمعرات کا یوم عبادت کے طورپر منائیں، فاقہ کشی کریں اور خدا سے دعا کریں کہ وہ کورونا وبا سے انسانیت کو نجات دے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ مئی بی بی مریم (علیہ السلام) کی مناسبت سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس ماہ عقیدت مند حضرت مریم (علیہ السلام) سے معنون روضے پر حاضری دیتے ہیں۔ اس بار کورونا وبا کے سبب عقیدت مند روحانی طور پر ان مقامات کی زیارت کررہے ہیں۔

پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مذاہب اور روایات پر عمل کرنے والے  افراد 14 مئی کی تاریخ یاد رکھیں۔ اس دن نہ صرف عبادات اور فاقہ کشی اختیار کریں بلکہ خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

پوپ فرانسس نے یہ پیغام ایسے موقع پر دیا ہے جب دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں اور وہ جمعرات اور جمعہ کا دن خاص اہمیت کا حامل تصور کرتے ہیں۔

جمعرات کو یوم عبادت اور فاقہ کشی کا دن منانے کی پوپ فرانسس کو تجویز ہائیر کمیٹی آف ہیومن فریٹرنیٹی نے پیش کی تھی جو کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے قبول کرلی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو