جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا دیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی، کپتان ڈی وین نیکرک 3 رنز بناسکیں جبکہ لاؤرا ولراڈٹ نے شاندار 53 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔ میریزینے کیپ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی،جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، پاکستان کی ڈیانا بیگ نے 2 ، ایمن انور، عروبہ ، انم امین اور ندا داڑ نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستانی اوپنر منیبہ علی اور جویریہ خان جم کر نہ کھیل سکیں ، جویریہ خان 31 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں اور عالیہ ریاض نے 39 رنز کی اننگز کھیلی ، دونوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکی اور ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹیں گنوا کر صرف 119 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی نانکو لولیکو ملابا ، شبنم اسماعیل اور ڈی وین نیکرک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاؤرا ولراڈٹ کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کو ہرا کر اب سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو