جون میں کورونا بجٹ ، مئی میں پیٹرول سستا

حکومت نے کورونا وبا پھیلنے کے بعد بے روزگار ہونے والے 40 لاکھ افراد کی مدد کیلئے بڑا پروگرام مرتب کرلیا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

مشیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حکومت 40 لاکھ بے روزگاروں کو مالی مدد فراہم کرے گی اور ہر طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے ایک سے 3 فیصد شرح سود پر قرضے کی اسکیم لارہی ہے اور امید ہے یہ اسکیم 10 روز میں متعارف کرادی جائے گی۔

حفیظ شیخ نے جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ لانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ کورونا بجٹ ہوگا۔ مشیر خزانہ نے ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی نوید بھی سنا دی۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا سے ٹیکس آمدن متاثر ہوگی، سالانہ معاشی پیداوار میں ایک اعشاریہ 5 فیصد کمی کا خدشہ ہے،  عالمی تیل کی قیمتوں میں تاریخ گراوٹ آئی، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15، 15 روپے لیٹر کمی کی ، اگلے مہینے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو