جگہ جگہ جشن ، عوام کا سڑکوں پر رقص

افغانستان میں امن معاہدے سے پہلے جنگ بندی ہوئی تو طالبان نے بندوقیں رکھ کر کشتی شروع کردی، عوام بھی خوش ہیں اور جگہ جگہ جشن منایا جارہا ہے۔

افغان طالبان نے بندوقیں زمین پر رکھ دی ہیں، جنگجوؤں نے مار دھار چھوڑ کر کشتیوں کے مقابلوں میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔

یہ افغانستان کے 34 صوبوں میں سے ایک زابل ہے جہاں لوگ جشن منانے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

جنگ زدہ ملک میں ڈھول باجے کے ساتھ امن اقدامات کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آئے روز دھماکے اور دہشت گردی میں جاں بحق پیاروں کے لاشے اٹھانے والوں کو نہ صرف ایک ہفتے بلکہ دائمی امن کی امید ہوچلی ہے۔

جہاں کبھی دن ڈھلنے سے سڑکیں سنسان ہوجاتی تھیں اب زندگی کا احساس جاگا تو  میلوں کا انعقاد کیا جانے لگا، نوجوان روایتی رقص کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں 29 فروری کو امن معاہدہ کرنے پر متفق ہوئے تھے ، اس کے بعد طالبان نے 22 فروری سے 7 روز تک حملے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو