کامران نے پی ایس ایل فائیو کی پہلی سنچری بنائی

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔کامران اکمل کی پی ایس ایل فائیو کی پہلی سنچری بنائی ، انھیں میچ آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

کامران اکمل مرد میدان ثابت ہوئے ، ان کی شاندار اننگز کے باعث پشاور زلمی نے باآسانی میچ جیت لیا،  کامران اکمل 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کے ذریعے 101 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ٹام بینٹن نے 3 اور شعیب ملک نے 7 رنز پر اپنی وکٹیں گنوائیں جبکہ حیدر علی 25 رنز پر ہمت ہار کر پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ کے فواد احمد نے 2 وکٹیں لیں۔ سہیل خان اور ٹائمل ملز ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے پہلے کوئٹہ نے بیٹنگ کی تو اس کی پہلی وکٹ 33 رنز پر گری، شین واٹسن صرف 8 رنزبنا کر چلتے بنے، احمد شہزاد بھی کریز پر نہ ٹک سکے اور 12 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔ ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد کی وکٹ حاصل کی انھوں نے 41 رنز بنائے۔

جیس رائے نے شاندار اننگز کھیلی اور 73 رنز بنائے۔

محمد نواز نے صرف دو رنز بنائے تھے جب وہ کیچ آوٹ ہوئے ان کی وکٹ راحت نے لی۔

اعظم خان 5 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو فتح کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹرینڈنگ

مینو