ہیرو کے زیرو ہونے کا خدشہ ، نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز ملتوی

خطروں کا کھلاڑی جیمز بانڈ بھی کورونا کےسامنے نہ ٹک سکا ، سینما گھر خالی ہونے کے ڈر سے فلم نو ٹائم کو ڈائی کی ریلیز 7 ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

جیمز بانڈ سلسلے کی سلور جوبلی یعنی 25 ویں فلم 2 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی مگر اب اسے نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تاریخ اب بھی نہیں دی گئی۔

فلم میں ڈینئل کریگ کو موت سے لڑتے دکھایا گیا ہے مگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم ریلیز نہیں کی جارہی کیونکہ امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث اجتماعات کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فلمسازوں کو خدشہ ہے کہ کہیں ساری لاگت پر پانی نہ پھر جائے اور جیمز بانڈ کہیں دو ٹکے کا نہ رہ جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو