حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان ؟

کیا حریم شاہ کو بھی رمضاں ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کردی گئی ہے ؟ ٹک ٹاک گرل کا دعویٰ تو یہی ہے۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایک معروف ٹی وی چینل انھیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان بنانا چاہتا ہے۔ انھوں نے اپنے فینز سے رائے بھی معلوم کی ہے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

حریم نے مشورہ مانگا تو لوگوں نے تبصرے شروع کردیئے۔

حریم شاہ کے دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ، ان کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو