حمزہ شہباز سے اختلافات ہین، نشاط ڈاہا

نون لیگ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والے 6 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماوں کی عثمان بزدار سے ملاقات کا نوٹس لے لیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد کارروائی ہوگی۔

نون لیگی رہنما نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش ماضی کی طرح  ناکام ہوگی، لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور حکومت وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، جب بھی الیکشن ہوگا دودھ  کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے حمزہ شہباز سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک پارٹی میں ہیں ، جسے کارروائی کرنی ہے کرلے ، پارٹی سے نکالنا ہے تو نکال دیا جائے، نشاط ڈاہا کا موقف ہے کہ انھوں نے وزیراعلی سے حلقے کے مسائل پر بات چیت کیلئے ملاقات کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو