لوگ مجھے کچھ بھی کہیں عزت اللہ دیتا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے، حکومت مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ انھیں میڈیا پر آکر کچھ بھی کہیں کوئی انسان آپ کو ذلیل نہیں کرسکتا ، عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ کرپشن اور مافیا  سے پریشان قوم پی ٹی آئی کو نجات دہندہ سمجھتی ہے ، حکومت کا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں ، انسان مشکل وقت سے گزر کر ہی کامیاب ہوتا ہے۔ کئی افراد  سرکاری نوکری پنشن کیلئے کرنا چاہتے ہیں، اس طرح وہ اپنی صلاحیتیں ختم کر دیتے ہیں، زندگی میں جدوجہد ختم  ہوجائے تو زندگی ہی ختم ہوجاتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو