ملک میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، لیگی رہنما

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو الیکشن کرانے کا چیلنج کردیا، کہتے ہیں انتخابات ہوئے تو نون لیگ کامیاب ہوگی، نوازشریف کو وطن لانے کیلئے برطانیہ کو لکھے گئے حکومتی خط کی حیثیت ردی کے کاغذ سے زیادہ نہیں۔

نون لیگی رہنما نے یہ بات کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کا مقابلہ آمریت سے ہے۔  حکومت کا موجودہ ماڈل نہیں چل سکتا۔ ملک کو داخلی خطرات کا سامنا ہے، اب سب کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا کہ ملک کیسے چلانا ہے اور حکومت کیسے چلا کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ آٹا 70 اور چینی 90 روپے کلو ہوگئی ہے۔  اتنی منہگائی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو