خرگوش نے چیتے کو الو کیسے بنایا ؟ ویڈیو

سری لنکا کے یالا نیشنل پارک میں ننھے خرگوش نے بھوکے چیتے کو مات دیدی۔

ننھا خرگوش گھاس میں دبکا بیٹھا تھا کہ بھوکا چیتا شکار کی تلاش میں اس کے قریب جاپہنچا۔ چیتا پہلے تو کچھ دیر تک دم سادھے بیٹھا رہا تاکہ خرگوش مطمعن ہوجائے پھر اچانک حملہ کردیا۔

خرگوش نے اس جیسے کئی چیتے بھگتے ہوئے تھے اس لئے جھٹ چھلانگ لگائی اوریہ جا وہ جا، ننھا خرگوش قریبی جھاڑیوں میں جا دبکا۔

چیتے نے کافی دیر انتظار کیا مگر خرگوش سانس روکے جھاڑیوں میں ایسے بیٹھا رہا جیسے وہاں تھا ہی نہیں۔

آخر میں چیتے کا صبر جواب دے گیا اور وہ دانت پیستا واپس چلا گیا۔ جیسے ہی چیتا غائب ہوا، خرگوش باہر آیا اور اپنے بل میں جا گھسا۔

ٹرینڈنگ

مینو