خواجہ برادران کی پرویز الہی سے قربت

نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے تقریبا 20 سال بعد قاف لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے۔

خواجہ برادران  نے چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت معلوم کی۔ اس دوران سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،  لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا کہ ان کی فیملی اور چوہدری خاندان کے تعلقات بہت پرانے ہیں اور وہ دیرینہ تعلقات کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

پرویز الہی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر سب کو بحیثیت قوم متحد ہونا پڑے گا، انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی نے شہباز شریف کی اجازت سے ملاقات کی ، خواجہ برادران اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی بیٹھک 3 گھنٹے جاری رہی اور گلے شکوے دور کرلئے گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو