آزاد کشمیر میں برفباری، پنجاب میں بارش

خیبرپختونخوا میں بارش کے دوران حادثات میں 5 افراد  جاں بحق  ہوگئے، کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری اور پنجاب کے کئی شہروں میں بارش بھی ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں 3 مکانوں کو نقصان پہنچا، حادثات میں 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیز آندھی اور طوفان سے شانگلہ اور تورغر کا رابطہ پل ٹوٹ گیا۔ نتھیا گلی ، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برفباری ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم ، گریس اور دیگر علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی ، نکیال اور میرپور سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی۔

لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برسے ہیں۔ زیارت سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ لورالائی، ہرنائی اور دکی کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو