وزیر ہاؤسنگ خیبرپختونخوا کو بھی کورونا

خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈاکٹر امجد علی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور انھوں نے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انھوں نے قرنطینہ مراکز اور اسپتالوں کے دورے کئے تھے، کھانسی اور بخار ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ڈاکٹر امجد علی نے لوگوں سے تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر امجد علی سماجی طور پر انتہائی فعال رہنما ہیں ، کورونا وبا پھیلنے کے بعد انھوں نہ صرف اپنے شہر سوات بلکہ صوبے کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو