پبلک سیکٹر ملازمین کو گھروں سے کام کی اجازت

دبئی حکومت نے پبلک سیکٹر ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیدی۔

دبئی حکومت  نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بڑے فیصلے کرلئے ، ملازمین کو نہ صرف گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے بلکہ کیفوں میں شیشہ سروس پر بھی پابندی لگادی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بھارت نہ جانے کی ہدایت کی ہے، عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، مریضوں میں پاکستانی شہری سمیت مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔

ابوظہبی حکومت نے اپنے کچھ ملازمین کو ریموٹ ورک سسٹم کی اجازت دی ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں مختلف ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور اب تک 80 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کو کورونا کی روک تھام کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو