ملکہ کی گاڑی مڑتے ہی دروازہ کھل گیا

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے، ملکہ برطانیہ کو اپنے ہی محل کے باہر انتظار کرنا پڑگیا۔

ملکہ کی گاڑی ڈرائیو وے میں داخل ہوئی تو محل کے دروازے کھولے ہی نہیں جاسکے، ملکہ کی خاتون محافظ گاڑی سے اتر کر دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔

محل کے باہر ایک منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ملکہ کو دوسرے دروازے پر جانا پڑگیا۔ ملکہ کی گاڑی مڑی ہی تھی کہ محل کا خود کار نظام سے چلنے والا دروازہ کھل گیا اور ملکہ لوٹ آئیں۔

94 برس کی ملکہ الزبتھ عام طور پر ویک اینڈ اپنے ونڈسر محل میں گزارتی ہیں جہاں وہ جمعرات کی دوپہر پہنچتی ہیں اور منگل تک قیام کرکے لندن میں بکھنگم پیلس منتقل ہوجاتی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو