دنیا بھارتی پالیسیوں کا نوٹس لے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحانہ پالیسی کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیریوں کی مزاحمت بھارتی قبضے کا نتیجہ ہے ، کنٹرول لائن پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد اور خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی پالیسیوں کو خطے کیلئے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ وہ عالمی برادری کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کرتے رہے ہیں۔

عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ بھارتی جارحیت امن تباہ کرسکتی ہے اور دنیا کو جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو