دنیا بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے عالمی بردری سے بھارت کے جنگی جرائم کو نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہے، وادی میں نسل کشی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری وادی کی صورتحال کا نوٹس لے۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کہہ چکے ہیں کہ قابض بھارتی فورسز کا کشمیروں پر ظلم قبول نہیں کیا جائے گا اور بھارتی اشتعال انگیزیوں سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہیں۔ کنٹرول لائن پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ پاک فوج آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا برداشت نہیں کرسکتی اور ایل اوسی پر بسنے والے شہریوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو