ذخیرہ اندوزی یا اسمگلنگ برداشت نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گندم اور دیگر اشیا خور و نوش کی طب اور رسد پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم سے وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، عمران خان نے کہا کہ گندم اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لایا جارہا ہے، ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی، فخر امام نے بتایا کہ ملک میں اشیائے خورو نوش کی قلت نہیں۔

وزیراعظم سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے عمران خان کو آئی ایم ایف کے ایک اعشاریہ 4 بلین ڈالر اضافی قرض سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

وزیراعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کیلئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو