رنگ اور سوشل ڈسٹنسنگ: مذاحیہ ویڈیوز

دنیا بھر میں ان دنوں صرف ایک ہی خبر ہے اور وہ ہے کورونا، سوشل میڈیا صارفین نے وائرس کو ہی تفریح کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

کچھ لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ انھیں حفاظتی لباس نہ ملا تو جسم پر شاپنگ بیگ اور گفٹ بیگ چڑھا کر مارکیٹ پہنچ گئے۔

6 فٹ فاصلے کا قانون گھروں میں لاگو ہو جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

من چلوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے ایسے ایسے طریقے اپنائے ہیں کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ گئے۔

کئی افراد نے تو اپنے کتوں کو بھی ایسا ٹرینڈ کردیا ہے کہ کوئی محلے میں بھی کھانسے تو جھٹ ماسک لگالیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں اور لوگوں کو تفریح کا موقع مل گیا ہے۔

کورونا سے پہلے اور وبا کے بعد زندگی میں کیا فرق پڑا ہے اس ویڈیو سے واضح ہے۔ آئیں اب کچھ تصاویر دیکھتے ہیں اور اندازہ لگاتے ہیں کہ خوفزدہ افراد کتنے خوفزدہ ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو