رولنگ اسٹونز کا گیت 40 سال بعد سپرہٹ، ویڈیو

سماجی فاصلوں کے دور میں لوگوں نے پرانے موسیقاروں اور گلوکاروں کو پسند کرنا شروع کردیا۔ برطانیہ کے معروف بینڈ رولنگ اسٹونز کا گیت آئی ٹیونز کے چارٹ پر سرفہرست آگیا ہے۔

لاک ڈاون کے تھیم پر تیار کردہ لیونگ ان اے گھوسٹ ٹاون گیت موجودہ دور کے نامور ترین گلوکاروں کے گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ 8 برس میں بینڈ کا یہ پہلا گیت ہے اور یہ 40 سال بعد ممکن ہوا کہ رولنگ اسٹونز بینڈ کا کوئی گیت سپرہٹ ہوا ہو۔

رولنگ اسٹونز بینڈ کے تمام اراکین کی عمریں 70 برس سے زائد ہیں۔ لیجنڈری گلوکار  مک جیگر اور کیتھ رچرڈز کی عمریں 76 برس ہیں جبکہ رونی ووڈ 72 اور چارلی واٹس کی عمر 78 برس ہوچکی ہے۔

آئی ٹیونز چارٹ سن 2001 میں تخلیق کیا گیا تھا اور اس چارٹ کی تاریخ میں پہلی بار رولنگ اسٹونز بینڈ سرفہرست آیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو