طلبا و طالبات نے صلاحیتوں کے جوہر دکھادیئے

زکیر احمد بھٹی

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سائنس میلہ سجایا گیا ، شرکا بچوں کے سائنسی ماڈل دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ریاض میں سائنس میلے کے دوران بچوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا دیئے ، لوگوں کی بڑی تعداد سائنسی ماڈلز دیکھنے کیلئے پہنچی اور طلبا کو داد دی۔

طلبا و طالبات نے 287 سائنسی پروجیکٹ نمائش کیلئے پیش کئے جبکہ اساتذہ اور طلبا نے میلے میں آنے والوں کو ان کے بارے میں بریف بھی کیا۔

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سائنس میلہ

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سائنس میلہ

Posted by Zabar News on Friday, March 6, 2020

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد تنویر اور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبداللہ آل عمیر نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈاکٹر عبداللہ آل عمیر نے کہا کہ ترقی یافتہ دور میں بچوں کو سائنس میں دلچسپی لینی چاہئے تاکہ نئی ایجادات کے ذریعے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تقریب کے آخر میں بہترین ماڈل بنانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو