زائرین کو 10 روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا

ایران مین پھنسے 3 سو سے زائد زائرین کو تفتان بارڈر سے وطن آنے کی اجازت مل گئی۔

ایران نے تمام زائرین کو کورونا سے متاثر نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا اور یہ افراد کئی گھنٹے پاک ایران سرحد پر پھسنے رہے تھے، بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وطن آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ ہوگی ، ان افراد کو بھی گھر جانے سے پہلے 10 روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

ان تمام افراد کی آمد کیلئے پاک ایران سرحد عارضی طور پر کھولی گئی اور رہائش کا انتظام پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ پاک ایران بارڈر کئی روز سے بند ہے اور لوگوں کو ایران جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو