زخمیوں میں بچے بھی شامل ، ملزم گرفتار

جرمنی میں 29 برس کے شخص  نے گاڑی چڑھا کر 30 سے زائد افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جرمنی کے علاقے ولکمارسن میں کارنیوال پریڈ جاری تھی اور عوام جشن منارہے تھے ، اس دوران ڈرائیور نے مرسیڈیز کار لوگوں پر چڑھا دی۔

زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے 29 برس کے جرمن شہری کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ڈرائیور خود بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نشے میں نہیں تھا اور اسے اقدام قتل کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کار تقریبا 100 فٹ تک لوگوں کو کچلتی چلی گئی اور پولیس پہنچنے پر بھی ڈرائیور ریس بڑھا رہا تھا۔

واقعے کے بعد عوام مشتعل تھے اوراہلکارؤں نے مداخلت کرکے ڈرائیور کی جان بچائی۔

افسوس ناک واقعے کے بعد کارنیوال منسوخ کردیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو