زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے ، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی، شرح سود بھی کم ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے چین کے منسوخ آرڈرز پاکستان کو مل رہے ہیں، جولائی سے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

رضا باقر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے جلاس میں مانیٹری پالیسی اور مہنگائی پر بریفنگ دی، انھوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا رہا تو آئی ایم ایف سمیت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں پڑیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بعد چین کے آرڈر منسوخ ہو کر پاکستان کو مل رہے ہیں ، ایران میں کورونا کے منفی اثرات یہاں آسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ڈالر 162 سے 155 پر آیا ہے، مہنگائی 2 فیصد کم ہوئی اور اب مزید کم ہوگی اس سے شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو