زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مالیاتی خسارہ کم

پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے تصدیق کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کا اثر کم ہونا شروع ہوگیا ہے اور پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔

آئی ایم ایف وفد نے مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ، اس میں کہا گیا کہ دسمبر تک تمام شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی ، زرمبادلہ ذخائر میں توقعات سے زیادہ اضافہ اور مالیاتی خسارہ کم ہوا، معیشت نے گذشتہ چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے اصلاحات پر عمل کیا ہے اور مذاکرات نتیجہ خیز رہے ہیں ، محصولات میں اضافے کی شرح حوصلہ افزا ہے ، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے ترقیاتی اور سماجی شعبے کیلئے فنڈز میں اضافہ ہوا۔

ان مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف نے گزشتہ سال جولائی میں پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دی تھی ، یہ رقم 3 سال کے دوران اقساط میں دی جائے گی۔ پاکستان کو اب تک ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز کی 2 اقساط مل چکی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو