زمین چپٹی ثابت کرنے کا شوق لے ڈوبا

گھریلو ساختہ راکٹ سے آسمان میں اڑنے کا ارمان امریکی سرپھرے کی جان لے گیا۔

امریکی سرپھرے مائیک ہیوز نے گھر میں ہی راکٹ بنا لیا تھا اور وہ آسمان کی سیر کرکے دنیا کو حیران کرنا چاہتا تھا۔ مائیک ہیوز زمین کے گول نہیں بلکہ چپٹے ہونے کا قائل تھا ، وہ 5 ہزار فٹ بلندی سے زمین کا نظارہ کرنے اور زمین چپٹی ہونے کا دعویٰ ثابت کرنے کا خواہشمند تھا، اس نے بھاپ سے اڑنے والا راکٹ بنا کر کیلی فورنیا کے صحرا میں تجربہ کیا ، ٹرک میں نصب لانچر کے ذریعے راکٹ داغا گیا تو کیا ہوا آئیں دیکھتے ہیں۔

راکٹ فائر ہوا تو پیرا شوٹ الگ ہوگیا، راکٹ کشش ثقل کو بھی شکست دینے میں ناکام رہا اور کچھ دور جا کر گر گیا۔

تجربہ ناکام ہوا اور 64 برس کا مائیک ہیوز ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ دھڑا دھڑ شیئر کرنے لگے۔

ٹرینڈنگ

مینو