جمعہ تک آوازیں آئیں پھر خاموشی ہوگئی، مقامی افراد

کراچی کے علاقے گولیمار میں گرنے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 7 لاشیں نکالی گئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

گولیمار میں 5 مارچ کو 5 منزلہ عمارت دیگر 2 عمارتوں پر گر گئی تھی، ملبہ اٹھانے کا کام ابتک جاری ہے لیکن گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ، ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں ماں اور بچے کی لاش بھی شامل ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے جمعہ تک آوازیں آتی رہیں اور پھر خاموشی ہوگئی، عوام نے ملبہ اٹھانے کا کام تیز کرنے اور بلڈر کو گرفتار کرے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

گرنے والی 5 منزلہ عمارت 4 سے 5 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور چھٹی منزل بنائی جارہی تھی ، عمارت گرنے سے دیگر 2 عمارتیں بھی تباہ ہوئیں جبکہ چوتھی انتہائی خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو