20 افراد ملبے سے نکال لئے گئے

کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں رہائشی عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

گولیمار میں گزشتہ روز گرنے والی 5 منزلہ عمارت اور دیگر متاثرہ عمارتوں کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے، آپریشن میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور مختلف اداروں کے رضاکار شریک ہیں۔

ملبے سے آج مزید لاشیں نکالی گئی ہیں ، جاں بحق افراد میں 10 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رضاکاروں نے خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو ملبے سے زندہ نکالا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا ہے۔

تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور غیر ضروری افراد کی موجودگی بھی رضاکاروں کیلئے بڑا مسئلہ بن رہی ہے۔

علاقے میں ہیوی مشینری کا استعمال نہیں کیا جاسکتا اور اگر ایک ایمبولینس گلی میں داخل ہوجائے تو اسے موڑنا بھی ناممکن ہے۔ یہی وجوہات ہیں جن کے باعث ملبہ اب تک نہیں اٹھایا جاسکا۔

انتظامیہ نے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ رضویہ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تقریبا 20 سال پرانی عمارت پر 5 ماہ پہلے مزید تعمیر کی گئی تھی اور بلڈنگ ساتھ والی 2 عمارتوں پر گر گئی تھی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ گرنے والی 5منزلہ عمارت 74 گز زمین پر بنائی گئی تھی اور چھٹی منزل پر کام کیا جارہا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو