آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری متوقع

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سردی ابھی کچھ دن اور رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے باعث اسلام آباد ، جنوبی پنجاب ، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رم جھم 13 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں منگل کی شام سے بادل برسنے شروع ہوں گے ، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور اور شہید بینظیر آباد میں منگل اور بدھ کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو