سردی نے پھر زور دکھانے کی ٹھان لی

سردی نے جاتے جاتے پھر زور دکھانے کی ٹھان لی ، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مختلف علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے.

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جمعرات کی رات تک واقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے.

بدھ کو سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا، کالام، گوپس اور استور منفی 5 ، پاراچنار منفی 3 ، مالام جبہ اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو